شادی کی تقریب میں دیوار گرنے سے دلہن سمیت 4 خواتین ہلاک

یمن میں شادی کی ایک تقریب میں گھر کی دیوار گر پڑی جس کے نتیجے میں چار خواتین ہلاک اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ یمن کے علاقے عمران کے ایک کچے اور عارضی گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی، اس دوران تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ آندھی اور طوفان کے باعث گھر کی دیوار مہمانوں پر گر گئی۔
شادی کی تقریب کے دوران گھر کی دیوار گرنے سے دلہن کی دادی اور خالہ زاد بہن سمیت 4 خواتین ہلاک ہوگئیں جب کہ دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دیوار کے مہمانوں پر گرنے کے بعد شادی کی تقریب کو روک دیا گیا۔ اس گھر کو شادی کے لیے عارضی طور پر تیار کیا گیا تھا۔ مکان کی چھت نہیں تھی جب کہ دیواروں کو پلستر کرنے کے بجائے اینٹیں ایک دوسرے کے سہارے رکھی گئی تھیں۔

Related Articles

Back to top button