ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے جلد شادی کا عندیہ دے دیا

شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی بات پکی ہو چکی ہے اور وہ بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ سوشل میڈیا سٹار نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان سمیت ان کی دیگر دو بہنیں علیشبہ انجم اور سحر بھی سوشل میڈیا سٹار ہیں مگر وہ گھر میں بہنوں کی طرح رہتی ہیں۔ جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انہیں ٹک ٹاک کا کوئی شوق نہیں تھا، وہ اپنی بہن علیشبہ کو بھی ٹک ٹاک استعمال کرنے پر ڈانٹتی تھیں مگر پھر ان سے ہی متاثر ہو کر ویڈیوز بنانا شروع کیں اور خوش قسمتی سے بہن سے زیادہ مقبول ہو گئیں۔

جنت مرزا کے مطابق ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے پنجابی زبان کی ایک فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور اب وہ اُردو فلموں میں اداکاری کی خواہش مند ہیں۔ جنت مرزا نے اُمید ظاہر کی کہ ان کی بہن علیشبہ کے فالوورز ان سے زیادہ ہو جائیں گے اور ساتھ ہی کہا کہ وہ اپنی دوسری بہن سحر کو بھی ٹک ٹاک بنانے کا کہتی رہتی ہیں مگر وہ صرف یوٹیوب پر ویڈیوز بناتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سوشل میڈیا سٹار نے بتایا کہ انہیں سی ایس ایس کر کے پولیس افسر بننے کا شوق تھا، کیونکہ ان کے والد بھی پولیس افسر ہیں مگر اب وہ ٹک ٹاک سٹار بن گئی ہیں اور خوش ہیں۔
جنت مرزا نے دعویٰ کیا کہ ان میں کوئی مغروری نہیں، وہ اپنے مداحوں اور عام لوگوں سے بڑے احترام اور پیار سے ملتی ہیں اور ان کی بہنیں بھی ان کے نقش قدم پر
چلتی ہیں۔

اداکارہ انوشے اشرف کا مداح کو نفس پر قابو رکھنے کا مشورہ

شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں جنت مرزا نے بتایا کہ ان کے رشتے کی بات پکی ہو چکی ہے اور ان کی شادی بھی جلد ہو جائے گی، انہوں نے بتایا کہ انہیں شادی کرنے کی جلدی ہے اور چاہتی ہیں کہ وہ جلد اہنے پیا گھر سدھار جائیں۔ سوشل میڈیا سٹار نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کے منگیتر کو بھی شادی کی جلدی ہے مگر وہ بھی چاہتی ہیں کہ یہ پیار جلد ہی شادی میں تبدیل ہو جائے.

خیال رہے کہ گزشتہ برس یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ جنت مرزا نے ٹک ٹاکر عمر بٹ سے منگنی کرلی اور وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔ عمر بٹ اور جنت مرزا کو ایک دوسرے کے ساتھ ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا، تاہم دونوں نے کبھی اپنے رشتے سے متعلق کھل کر میڈیا میں اعتراف نہیں کیا، اب جنت مرزا نے ان کا نام لیے بغیر اس بات کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر تقریبا 2 کروڑ فالوورز ہیں جبکہ انسٹا گرام پر بھی ان کے 35 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، وہ شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں۔

Related Articles

Back to top button