الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کی جائینگی۔
ای سی پی کی جانب سے بتایا گیا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر کام 11 اپریل کو شروع ہوا تھا، بلاتعطل 3 اگست تک چلتا رہے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں آئین و قانون کے مطابق مکمل ہو جائیں گی، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کیلئے قائم حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ جاری ہے۔
ای سی پی کے مطابق حلقہ بندیوں کیلئے نقشے اور دیگر ڈیٹا متعلقہ اداروں سے حاصل کر لیا گیا، کمیٹیاں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کر لیں گی جبکہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 28 مئی کو کی جائیگی۔

Related Articles

Back to top button