سابق MNAملک جمیل اور ملک حنیف کی ن لیگ میں واپسی

گجرات سے سابق ممبر قومی اسمبلی ملک جمیل اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک حنیف اعوان دوبارہ ن لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سابق ایم پی اے ملک حنیف اعوان نے سابق ایم این اے ملک جمیل کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے، چودھری عابد رضا کوٹلہ کی کاوشوں کو خراج تحسین کرتے ہیں، گجرات میں (ن) لیگ ان شاءاللہ مزید مضبوط ہو گی۔

زرداری کا محسن نقوی کے بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرر کا خیر مقدم

Related Articles

Back to top button