عمران خان کیا تمہارا تقرر میرٹ پر ہوا تھا ؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج کل آرمی چیف کے تقرر کی بڑی تکلیف ہے، کہتا ہے تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے کیا تمہارا تقرر میرٹ پر ہوا تھا؟

چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا مجھے پتا ہے مہنگائی بڑھی ہے،پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھی تو کہہ دیا تسلیم نہیں کرتی،میں نے قیمتیں بڑھنے پر حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ شہباز شریف دن رات ان کی لگائی آگ کو بجھانے کی کوشش کررہا ہے،شوکت ترین اپنے وزرائے خزانہ کو کہتا ہے آئی ایم ایف کو خط لکھو، پاکستان دشمنی اس کونہیں کہتے تو پھر کس کو کہتے ہیں،آئی ایم ایف پیسہ شہبازشریف نہیں پاکستان کو دے رہا تھا۔

انہوں نے کہاآج مجھے پتا چلا ہے اس پرفرد جرم عائد ہوئی ہے،نوازشریف کو ایک اقامہ رکھنے پر دفتر سے اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا،سیاست دان نہیں بلکہ بدمعاشوں کا گروہ ہے۔ شہباز شریف روزانہ سیلاب متاثرین کے درمیان ہوتا ہے، یہ دودفعہ دکھاوے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر پر سیلاب متاثرین کے پاس گیا۔

انکا کہنا تھاکل اس نے کہا ن لیگ کو ووٹ دینا گناہ کے برابر ہے، مسلم لیگ پاکستان کو بنانے، سجانے والی جماعت ہے،فارن فنڈنگ لینے والے کو ووٹ دے کر کیا ثواب کی بات ہے،آج کل آرمی چیف کی تقرری کی اس کوبڑی تکلیف ہے،کہتا ہے تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے کیا تمہارا تقررمیرٹ پرہوا تھا؟تمہارا تقرر کرنے کے لیے آر ٹی ایس کو بٹھانا پڑا تھا،تمہارا تقرر کرنے کے لیے نوازشریف کو نااہل کرنا پڑا۔

لاپتہ افراد کیس:وزیراعظم کی معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی

لیگی نائب صدر نے کہا کبھی یہ خاتون جج کودھمکیاں دیتا ہے، پاکستان میں یہ رواج نہیں ڈالنا چاہیے گالی دو اور فیصلہ لو، کیا نوازشریف، مریم نواز گالی نہیں دے گی تو ہمیں انصاف نہیں ملے گا؟ مجھے افسوس ہے اداروں کی توہین کر رہا ہے، کسی ادارے کے ساتھ لاکھ اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن شہدا کی توہین برداشت نہیں کرسکتے، ہیلی کاپٹر حادثے میں افواج پاکستان کے افسر شہید ہوئے، کہتا ہے افواج پاکستان پر تنقید ایسے کرتا ہوں جیسے کوئی باپ کرتا ہو، کبھی ان کوباپ اور کبھی ان کو اولاد بنا لیتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھایہ کیساباپ ہے جو ان کو کہتا ہے میرے لیے سیاسی میدان خالی کراؤ، جن کا باپ بن رہا ہے کبھی ان کو میر جعفر، میر صادق کہتا ہے، ان کو کہتی ہوں سارا پاکستان یوتھیے نہیں، کیا سارے پاکستان کو یوتھیا سمجھا ہے، ملکی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے، بہت جلد معیشت کو دوبارہ ٹریک پر ڈال دیں گے، تباہی خان کی دوبارہ اقتدار میں آنے کی خواہش منوں مٹی تلے دب کر رہے گی، الیکشن آج ہو یا ایک ماہ بعد چشتیاں صرف شیر کا ہے، چشتیاں صرف نوازشریف کا ہے، نوازشریف آئے گا ان کو لگ پتا جائے گا، اسی لیے نہیں آنے دیتے، نوازشریف جلدی اپنی دھرتی پرواپس آئے گا۔

Related Articles

Back to top button