پنوعاقل، جتوئی اور مہر برادریوں میں تصادم، 7 افراد قتل

 پنوعاقل کے کچے میں زمینی تنازع کے تحت جتوئی اور مہر برادریوں میں تصادم میں 7 افراد قتل اور 7 زخمی ہوگئے۔

رضا گوٹھ تھانے کی حدود میں زمینی تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، 5 گھنٹوں تک دونوں طرف سے جدید اسلحے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، پولیس فائربندی کرانے میں ناکام رہی۔

مقتولین میں مہر برادری کے عبدالحف مہر جبکہ جتوئی برادری کے ولی محمد، امام دین، خوشی محمد، پٹھان، شہوال، نسیم جتوئی شامل ہیں، پولیس نے نعشیں تعلقہ اسپتال منتقل کردی گئیں۔

Related Articles

Back to top button