مولانا فضل الرحمان کی چودھری برادران سے اہم ملاقات

اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کیے جانے کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی، مولانا فضل الرحمان نے چودھری برادران سے ملاقات کی۔
پی ڈی ایم کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے شروع ہو گئے ہیں، پی ڈی ایم کے سربراہ نے چودھری برادران کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ ق کے ایم این اے چودھری سالک حسین اور جمیعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔
شریفوں کی کرپشن، سٹیل، چینی اور لندن اپارٹمنٹ
اس دوران مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ چودھری برادران کیساتھ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی، لیگی صدر شہبازشریف کی چودھری برادران سے کل ملاقات ہوگی۔
دوسری طرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور لیگی صدر شہباز شریف کی چودھری برادران سے کل ملاقات کرینگے۔ جس کے امور فائنل کر لیے گئے ہیں، آج رات ملاقات کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔لیگی صدر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی تیمارداری کے لئے کل ان کی رہائش گاہ پہنچیں گے اور ملاقات میں سیاسی معاملات پر بات چیت کریں گے۔