میری ویڈیو سہاگ رات کی نہیں، لیکن جلنے والے شوق سے جلیں

تحریک انصاف کے رنگیلے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ کے ہمراہ بستر پر لیٹے ایک ویڈیو کیا ٹویٹ کی، سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا ہو گیا اور صارفین نے انکی دھلائی شروع کر دی۔ دوسری جانب عامر لیاقت نے خود پر کی جانے والی تنقید کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو یاد دلایا ہے کہ میاں بیوی کی بستر پر موجودگی کا مطلب سہاگ رات منانا نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کی پوسٹ کی ہوئی ویڈیو سہاگ رات کی ہے۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری بیوی طوبی سے 9 فروری کو طلاق کا عمل مکمل ہوتے ہی تیسری شادی کر لی اور پھر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سے ایک میں ان کی اہلیہ دانیہ شاہ عامر لیاقت کی گالیاں کھینچ رہی ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں دونوں میاں بیوی بستر پر نیم دراز ہیں اور بیک گراؤنڈ میں ایک رومانٹک گانا چل رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔ زیادہ تر نے اسے ایک گھٹیا حرکت قرار دیا اور پوچھا کہ کیا کبھی کوئی شخص اپنی سہاگ رات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے۔ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ موصوف کی انہی اوچھی حرکتوں کی وجہ سے عامر لیاقت کی پہلی دو بیویاں بھی ان کا ساتھ چھوڑ گئیں اور ان کی تیسری شادی کا بھی یہی انجام ہوگا۔ تاہم ہمیں لیاقت نے سخت رد عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے ہوچھا کہ کیا ہوا؟ میں نے تیسری شادی۔کیا کی گویا آسٹریلیا کے جنگلوں میں آگ لگ گئی۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت نے 10 فروری کو انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر خود سے 34 برس کم عمر 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی تصدیق کی تھی۔ 51 سالہ عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ ان کی شادی 9 فروری کو ہوئی، حیران کن طور پر 9 فروری کو ان کی سابق اہلیہ ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور نے ان سے خلع لینے کی تصدیق بھی کی تھی۔
عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود سے 34 سال کم عمر لڑکی کے ساتھ تیسری شادی کی تصدیق کے بعد انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اہلیہ کے ہمراہ بستر پر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ اد ویڈیو کو ان کی اہلیہ سیدہ دانیا شاہ نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جس میں دونوں کو بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں عامر لیاقت حسین کم عمر اہلیہ کے پہلو میں سوتے ہوئے دکھائی دیے اور پس منظر میں گانا سنائی دیتا ہے۔
یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین کا نام ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ کرنے لگا اور لوگوں نے جہاں ان پر تنقید کی، وہیں ان کی تیسری شادی پر مزاحیہ میمز بھی شیئر کیں۔ عامر لیاقت حسین نے اہلیہ کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنی ایک پوسٹ میں تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا اور لکھا کہ ’جلو، بھائی جلو، میں تو پیچھے مڑ کر دیکھتا ہی نہیں ہوں، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو سمجھایا کہ میاں بیوی کی ہر تصویر سہاگ رات کی نہیں ہوتی۔ انہوں نے لکھا کہ ’سب ان کی غیبتیں نکالنے، افواہیں پھیلانے اور بدگمانیاں پھیلانے کے کام میں لگ جائیں، لیکن وہ گھومنے جا رہے ہیں‘۔
عامر لیاقت نے اگرچہ 10 فروری کو خود سے کم عمر لڑکی سے تیسری شادی کی تصدیق کی، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے پہلی بار گزشتہ ماہ 12 جنوری کو اپنی تیسری اہلیہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ تاہم انہوں نے ان کا تعارف نہیں کروایا تھا جب کہ ویڈیو پر کمنٹس کا آپشن بھی بند کردیا تھا۔ عامر نے گزشتہ دو ماہ کے دوران سیدہ دانیہ شاہ کی متعدد ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’بہت جلد لوگوں کو معلوم ہوجائے گا‘ تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ کیا واضح ہوجائے گا۔
عامر لیاقت کی جانب سے سیدہ دانیا شاہ کی شیئر کی گئی ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر ہیں اور ویڈیوز بناتی رہتی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے ایک سادات گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کہا ‘میں اپنے خیر خواہوں سے دعاؤں کی درخواست کرتا ہوں، میں ابھی ایک تاریک سرنگ سے گزرا ہوں، جو ایک غلط موڑ کا نتیجہ تھی اس لئے میرے لئے دعا کی جائے۔
My video is not of honeymoon Amir Liaqat video