قومی اسمبلی کے9 ، پنجاب کے3 حلقوں میں پولنگ 16اکتوبرکو ہوگی

قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نے9 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات بھی 16 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ 9 اکتوبر کے ضمنی انتخاب کے پولنگ شیڈول میں تبدیلی متوقع عید میلاد النبی ﷺ کے باعث کی گئی۔

ای سی پی اجلاس میں بتایا گیا کہ حلقہ این اے 157 ملتان IV، پی پی 139 شیخوپورہ V، پی پی 209 خانیوال VII اور پی پی 241 بہاولنگر V کی پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن نے بذریعہ نوٹی فکیشن 9 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی، اس دن عید میلا النبی متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن کو یہ بھی بتایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے بھی این اے 157 ملتان IV کے کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ الیکشن کمیشن متوقع عید میلا النبی ﷺ کی وجہ سے تاریخ میں تبدیلی کرے۔

بغاوت کے مقدمے میں‌گرفتار شہباز گل ضمانت پر رہا

الیکشن کمیشن نے عید میلا النبی ﷺ کی متوقع تاریخ اور ووٹروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ بالا حلقہ جات میں پولنگ مورخہ 16 اکتوبر بروز اتوار ہوگی تاکہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی باآسانی استعمال کر سکیں ۔

اسی طرح الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کے حکام سے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر بھی پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔

قومی اسمبلی کے کُل 9 حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے 3 نشستوں پر پولنگ 16 اکتوبر کو ہو گی

Related Articles

Back to top button