قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

صرف 12 منٹ جاری رہنے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا، متنازعہ مالیاتی ضمنی بل پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، ایوان کے آئندہ اجلاس میں بل کو اکثریت کے ساتھ آسانی سے منظور کر لیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بل سینیٹ کو بھیجتے ہوئے آئینی ذمہ داری پوری کر لی گئی تاکہ قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کے 14 دن کے اندر سفارشات طلب کر لی جائیں۔

آئی ایم ایف اور حکومت کے مابین پس پردہ مذاکرات جاری ہیں تاکہ قرض دہندہ کو قائل کیا جا سکے کہ حکومت فنانس سپلیمنٹری بل 2021 پر اکثریت حاصل کرنے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خود مختاری دینے کی اپنی شرط پوری کر رہی ہے۔

2 جنوری سے ملک بھر میں بارشوں کا آغاز ہوگا

بل آئی ایم ایف کے 12 جنوری کو ہونے والے اجلاس سے قبل یا بعد منظور کیے جائیں گے جس کے بعد پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کورم نامکمل ہونے کے باعث شروع ہونے کے چند منٹوں بعد ہی معطل کر دیا گیا تھا، کورم نامکمل ہونے کی نشاندہی اپوزیشن رہنما نے کی۔

کابینہ میں پاکستان مسلم لیگ (ق) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے 2، 2 وزیر ہیں اور انہوں نے بل کی منظوری دے دی، بل کے درمیان میں رہ جانے سے متعلق تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسے جنوری کے وسط میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں منظور کر لیا جائے گا، اپوزیشن نے الزام لگایا کہ حکومت مرکزی بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دینے جارہی ہے۔

Related Articles

Back to top button