نوازشریف نےمریم اور رانا ثنا کو اہم ٹاسک سونپ دیا

لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد اور  سابق وزیراعظم نواز شریف سےمسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور وزیر داخلہ  رانا ثنااللہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس ملاقات میں پنجاب میں دیگر اضلاع کے صدور کے امیدواروں کے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی اور انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی غور کیا گیا۔

نوازشریف نے رانا ثنااللہ کو پنجاب کی سیاست سے متعلق ٹاسک سونپ دیے اور ہدایت کی کہ آئندہ انتخابات کے لیے پنجاب میں پارٹی کارکنان کومتحرک کیا جائے۔

ساق وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو مریم نواز سے مل کرپنجاب میں ریلیاں اور جلسوں کا بھی ٹاسک دے دیا اور ہدایت کی کہ عوام کوحقائق بتائے جائیں اور عمران خان کے جھوٹے بیانیے کا پول کھولا جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ  28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔

سیف الملوک کھوکھر مسلم لیگ ن لاہور کے صدر مقرر

Related Articles

Back to top button