نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 5.94 پیسے اضافے کی منظوردیدی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 5.94 پیسے اضافے کی منظوردیدی
عوام پر ایک اور بجلی بم گرنے کوتیار،نینشل الیکٹرک پاورریگولیٹری اٹھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا.

ایک تولہ سونےکی قیمت 1 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی

نیپرا کی جابب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔ قیمت بڑھنے سے بجلی صارفین پر58 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ اضافےکا اطلاق لائف لائن اورکےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

Related Articles

Back to top button