عدالت پارلیمنٹ کے معاملات پر فیصلہ نہیں دے سکتی

تحریک انصاف کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 69 کے تحت پارلیمنٹ کے معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی اور اسمبلی کی کارروائی کا احاطہ بھی عدالت نہیں کر سکتی اور نہ ہی اس پر کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اسد قیصر کا کہنا تھا ہم نے پہلے ہی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 188 کے تحت نظرثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد اس پٹیشن پر سماعت کریں اور فیصلے پر جو ہمیں اعتراضات ہیں وہ عدالت عظمیٰ کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔

عمران کے دوست جاوید آفریدی کا اربوں کا کرپشن سکینڈل

انکا کہنا تھاآئین میں ہر ادارے کے لیے دائرہ اختیار طے کیا گیا ہے اور ہم نے جو بھی کام کیا ہے وہ آئین کے تحت کیا ہے، کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جو آئین کے خلاف ہو کیونکہ ہم قانون پر یقین رکھتے ہیں، کبھی بھی کوئی کام قانون سے ماورا نہیں کرتے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہاآئین میں تمام چیزیں واضح ہیں اور آرٹیکل 69 کے تحت پارلیمنٹ کے معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی اور اسمبلی کی کارروائی کا احاطہ بھی عدالت نہیں کر سکتی اور نہ ہی اس پر کوئی فیصلہ کر سکتی ہے تو ہمیں اس بات پر بھی اعتراضات ہیں۔

انہوں نے کہا مجھے خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں ایک مقبول سیاسی جماعت بن گئی ہے اور جس طرح عمران خان کے جلسے ہو رہے ہیں وہ ریفرنڈم ہیں اور اتنے بڑے جلسے کوئی نہیں کر سکتا۔

انکا کہنا تھا پنجاب میں پولیس اورانتظامیہ سیاسی پارٹی کی نمائندہ بنی ہوئی ہے اوران کے دفاتر بھی سیاسی جماعتوں کے دفاتر بنے ہوئے ہیں اور جس طرح وہ سوچ رہے ہیں کہ دھاندلی کے ذریعے انتخابات جیتیں گے اور اس کے لیے وہ حکومتی وسائل کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں، ترقیاتی کام کروا رہے ہیں، لوگوں سے وعدے کر رہے ہیں تو ہم اس چیز کی مذمت کرتے ہیں اور یہ لوگ جتنا کر سکتے ہیں کر لیں مگر عوام عمران خان کا ساتھ دیں گے اور 20 سیٹیں ہی تحریک انصاف جیتے گی۔

انہوں نے کہاپتا چلا ہے کہ حکومت، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کر رہی ہے مگر یہ الیکشن کے لیے صرف عارضی ڈراما کر رہے ہیں اور دوسری طرف یہ لیوی عائد کریں گے اور الیکشن کے بعد واپس اسی حالت میں آجائیں گے،عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور حکومت نے اس پر لیوی ٹیکس عائد کیا ہوا ہے تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ٹیکس واپس لیا جائے اور عالمی منڈیوں کی قیمتوں کے حساب سے تیل فروخت کیا جائے، پھر ہم سمجھیں گے کہ یہ انصاف کر رہے ہیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا حکومتی اتحادی جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور ملک کو امریکا کی کالونی بنایا ہوا ہے اور جو مینڈیٹ عوام نے ہمیں دیا تھا وہ ان لوگوں نے ایک سازش سے ہم سے چھینا ہے، مگر جس طرح انہوں نے ملک کو دیوالیہ کیا ہے ان سے حساب لیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید نے کہا کہ جس طرح مسلم لیگ (ن) لاہور کو اپنا تخت سمجھتی تھی اب وہ گھبراہٹ کا شکار ہے اور پورے پنجاب میں تحریک انصاف کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔

محمود الرشید کا کہنا تھا اب یہ لوگ پولیس، تھانوں اور ایجنسیوں کے ذریعے خوف و ہراس پیدا کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے سرگرم کارکنان کو تھانوں میں بلا کر ان سے بیان حلفی لیے جارہے ہیں، مگر میں آئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی او لاہور کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح کا ماحول بنایا ہوا ہے انتخابات والے دن کوئی بھی حادثہ ہو سکتا ہے اور ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Related Articles

Back to top button