پختونخوا کے 16 افراد کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلائیں جائینگے

9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے الزام کے میں پختونخوا کے 16 افراد کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلانے کی منظوری دی گئی ہے، حکام کے مطابق مردان میں 6 افراد پر فوجی عدالتوں میں کسیزچلیں گے جن میں شاہ زیب، رحمت اللہ، عدنان، شاکراللہ، سیدعالم اوریاسرنواز شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مردان کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فوجی عدالت میں مقدمات چلانےکی درخواست منظورکر لی ہے، پولیس نے ملزمان کو مردان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا تھا۔سرکاری حکام کے مطابق مالاکنڈ، دیر اور بنوں سے گرفتار 10 ملزمان پر بھی فوجی عدالتوں میں کیس چلیں گے، مالاکنڈ سے 4، دیر سے 3 اور بنوں سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر فوجی اور دیگر تنصیبات پر حملے کرنےکا الزام ہے اوراب تک 16 افراد کے کیسز کو فوجی عدالتوں میں چلانےکی منظوری ملی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں عمران خان کی گرفتاری کے بعد مردان میں مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مجسمے کی بےحرمتی کی تھی۔پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں رحمت اللہ، شیر عالم اور عدنان شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button