توہین پارلیمنٹ پر 6ماہ قید،10لاکھ جرمانہ ہوگا،بل پیش

ایم این اے رانا قاسم نون نے توہین پارلیمنٹ سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریک پیش کردی۔پارلیمانی کمیٹی توہین پارلیمان پر کسی بھی ریاستی یا حکومتی عہدیدار کو طلب کر سکے گی
بل کے مطابق پارلیمنٹ کی توہین کو جرم قرار دیا جائے گا۔پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ملزم کو 6ماہ قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزائیں دی جا سکیں گی۔
بل میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ 24 رکنی کمیٹی توہین پارلیمنٹ کیسز کی تحقیقات کرے گی۔کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 50-50 فیصد اراکین کو شامل کیا جائے گا۔
بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیٹی شکایات کی رپورٹ پر اسپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کرے گی۔اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ متعلقہ شخص کے خلاف سزا کے تعین کا اعلان کر سکیں گے۔حکومت نے توہین پارلیمنٹ بل کی حمایت کر دی.
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانون بنانے اور تبدیلی کا اختیار صرف پارلیمان کا ہے۔پارلیمان نے یہ اختیار قائمہ کمیٹیوں کو دیا ہوا ہے۔