کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

وزیراعظم ہائوس میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں ٹی ٹی پی کے متعلق آئین کی روشنی میں رہتے ہوے پارلیمنٹ کی منظوری کے ساتھ حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔

کراچی حملے میں خاتون کو استعمال کرنے کا اصل مقصد کیا تھا؟

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیےکے مطابق اجلاس میں قومی، پارلیمانی و سیاسی قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ اور عسکری قیادت بھی موجودتھی، ذمہ دار اداروں نے ملکی سلامتی کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی۔

علامیے کے مطابق اجلاس کو ملکی داخلی اور خارجہ سطح پرلاحق خطرات اور تدارک کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا،اجلاس کو پاک افغان سرحد پر انتظامی امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا، پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے نہایت ذمہ دارانہ اور مثبت کردارادا کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے شرکاء کو ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، اجلاس کو اس تمام پس منظر سے باخبر کیا گیا جس میں بات چیت کا یہ سلسلہ شروع ہوا۔ افغان حکومت کی سہولت کاری سے ٹی ٹی پی سے بات چیت کا عمل جاری ہے، حکومتی قیادت میں سول اور فوجی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی آئین پاکستان کے دائرے میں بات چیت کر رہی ہے، حتمی فیصلہ آئین کی روشنی میں پارلیمنٹ کی منظوری، مستقبل کے لیےفراہم کردہ رہنمائی اور اتفاق رائے سے کیاجائےگا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا، امید ہے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کو دنیا نے تسلیم کیا، پاکستانی قوم اور افواج کی قربانیوں سے ریاستی عمل داری اور امن کی بحالی ہوئی، آج پاکستان کے کسی حصے میں بھی منظم دہشت گردی کا کوئی ڈھانچہ باقی نہیں رہا۔

Related Articles

Back to top button