سندھ: 24 گھنٹوں میں 330 افراد ڈینگی کا شکار

کراچی کے صوبہ سندھ میں 24 گھںٹوں کے دوران 330 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے، جن میں سے 275 افرد کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔

کراچی میں ڈینگی سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا، پنجاب میں ڈینگی کے 401 مریض رپورٹ ہوئے جن میں 174 کا تعلق لاہور، 115 کا راولپنڈی اور 41 کا گوجرانوالہ سے ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیصل نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ ہوگا لہٰذا شہری گھروں میں اسپرے کروائیں اور احتیاطی تدابیراختیار کریں۔

Related Articles

Back to top button