پولیس کا پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ، اہلکاروں نے دروازہ پھلانگا

پنجاب پولیس کا سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ، اہلکار دروازے پر سیڑھی لگا کر گھر کے اندر داخل ہوئے، پولیس نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ چودھری وجاہت کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری وجاہت کے گھر پر نہ ہونے کے باعث اہلکار تلاشی کے بعد واپس لوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق چوہدری وجاہت حسین کے خلاف گجرات کے تھانا ککرالی میں مقدمہ درج ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تھانا ککرالی میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق کوٹلہ ارب علی خان سول ہسپتال کے نام کی تبدیلی پر جھگڑا ہوا تھا اور اس وقت چوہدری وجاہت کے بیٹے موسیٰ الہٰی بھی موقع پر موجود تھے، پولیس کے مطابق موسیٰ الہٰی اور چوہدری وجاہت کو پولیس تفتیش کے دوران مقدمے میں نامزد کیا گیا، موسیٰ الہٰی نے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

اس سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری وجاہت نے تاحال مقدمے میں ضمانت نہیں کرائی، واضح رہے کہ چودھری وجاہت حسین سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے چچا زاد بھائی ہیں۔

اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ ملازمین کی تلاشی لی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا، چھاپے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا، اس عمل کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے،واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار سیڑھیاں لگا کر کنجاڑی ہاؤس میں داخل ہوئے تھے۔

آرمی چیف کا پشاور پولیس لائنز کا دورہ

Related Articles

Back to top button