پٹرول 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی، پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.50 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ 16 فروری سے ہوگا۔
قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی خام تیل کی قیمت کی وجہ سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے، یکم فروری سے عالمی منڈی میں پٹرول ساڑھے 6 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 5 روپے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے، فرق منتقل ہوا تو پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کی کمی
ڈیزل کی قیمت 18 روپے فی لیٹر بڑھ سکتی ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا، وزیر خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر نیچے نہیں رکھ سکتے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ زیادہ دیر چلے گا نہیں، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ رہی ہوں تو اسے عوام پر منتقل کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ 31 جنوری 2022ء کو وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی تھی، وزیراعظم نے پٹرول 11 روپے اور ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کی تھی۔