آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا جس میں ایک پاکستانی بیٹر بھی شامل ہے۔

پاکستان کے فخر زمان کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

لیفٹ آرم بیٹر فخر زمان کو اپریل کے مہینے میں شاندار پرفارمنس پر نامزد کیا گیا۔

اس کے علاوہ سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور  نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کو بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button