پولیس کو شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے ریڈ سے روک دیا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آئی جی اسلام آباد کو تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ڈرائیورکی گرفتاری کیلئے بنی گالا ریڈ کرنے سے روک دیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے سعودی عرب سے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور شہباز گل کیس سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا ریڈ کرنے سے روک دیا اور ڈرائیور کی بیوی کو بیٹی سمیت گرفتاری پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق گھریلو خواتین کو گرفتار کرنا ہماری حکومت یا مسلم لیگ (ن) کی پالیسی اور روایت نہیں، ایسے کسی بھی عمل کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی، آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہباز گل کا ڈرائیور بنی گالا میں روپوش ہے، گرفتاری کیلئے بنی گالا ریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالا کے مکینوں سے گفتگوکے ذریعے ملزم ڈرائیور کی حوالگی سے متعلق معاملہ حل کیا جائے، عدم تعاون کی صورت میں مجھے آگاہ کیا جائے، بنی گالا ریڈ کرنے سے پہلے اجازت لی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر ،اراکین سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد منظور

ذرائع کا کہنا تھا ڈرائیور گرفتاری اور شہباز گل کے مقدمے میں شواہد اکٹھا کرنے کے عمل کے دوران قانون کی مکمل پاسداری کی جائے، شہباز گل کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرنے کیلئے ڈرائیور کو ہرصورت گرفتار کیا جائے، دوران گرفتاری چادر اور چار دیواری کا مکمل خیال رکھا جائے۔

Related Articles

Back to top button