کراچی بلدیاتی الیکشن کے حتمی نتائج میں PPPکی برتری برقرار

الیکشن کمیشن نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج جاری کر دیئے، جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی91 نشستوں کیساتھ برتری برقرار ہے جبکہ جماعت اسلامی  85 نشستوں کیساتھ دوسرے نمبر ہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق کراچی کی 229 یونین کونسلز میں سے پی پی پی 91 یونین کونسل جیت کر پہلے نمبر پر ہے، جماعت اسلامی 85 یونین کونسلز جیت کر دوسرے نمبر پر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 42 یونین کونسلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 7، جمیعت علمائے اسلام نے 2، تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی( اور آزاد امیدار نے ایک ایک نشست جیتی ہے،تاہم مجموعی طور پر 246 یونین کونسلز کی نشستوں میں سے 11 پر انتخاب نہیں ہوئے کیونکہ ان نشستوں پر چند نامزد امیدوار انتقال کر چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مزید 6 نشستوں پر دوبارہ گنتی کے باعث نتائج روکے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں حیدرآباد کی کل 160 یونین کونسلز میں سے 153 کے حتمی نتائج جاری کیے گئے ہیں جن میں 95 پر پیپلز پارٹی، 40 پر تحریک انصاف، 15 پر آزاد امیدوار، ایک پر جماعت اسلامی جبکہ دو نشستوں پر تحریک لبیک کامیاب ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد 15 جنوری کو ہوا تھا جس کا متحدہ قومی موومنٹ نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ پیپلزپارٹی کو اب تک برتری حاصل ہے۔

نوازشریف نےمریم اور رانا ثنا کو اہم ٹاسک سونپ دیا

Related Articles

Back to top button