صدر کا نگران وزیراعظم کیلئے عمران خان، شہباز شریف کو خط

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعظم کے لیے عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو خط تحریر کر دیا ہے۔

خط میں‌ موقف اپنایا گیا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے تین دن کے اندر کسی ایک نام پراتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دونام کمیٹی کوبھیجیں گی، خط کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعظم کے لیے کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوتے تو سپیکر قومی اسمبلی 8 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بنائیں گے۔

صدراوروزیراعظم کے احکامات سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط

قائم کردہ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ارکان شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی سابق قومی اسمبلی ارکان اور سینیٹ ارکان پر مشتمل ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر کل صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی اور وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

Back to top button