PSL8:قلندرز کے ہاتھوں سلطانز کو شکست

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ  میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شان مسعود 35، ڈیوڈ ملر 25 اور کیرون پولارڈ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے دو جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل  لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرزا طاہر بیگ 32، حسین طلعت 20 اور شائی ہوپ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سکندر رضا 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2،2 جبکہ عقیل حسین اور شاہنواز دہانی نے 1،1 پرحاصل کیا۔

ملتان سلطانز کے سکواڈ میں محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوش دل شاہ، عقیل حسین، اسامہ میر، ثمین گُل، شاہنواز دہانی، احسان اللہ جبکہ لاہور قلندرز  کے سکواڈ میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لائم ڈاسن، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں

Related Articles

Back to top button