PTIکی عمران کی گرفتاری پر اسلام آباد بند کر نے کی دھمکی

تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں وفاقی دارالحکومت بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویزخٹک کی زیر صدارت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر ترین قیادت اسدقیصر،نورالحق قادری ،اعظم سواتی ،علی امین گنڈاپور،عمر ایوب ،شہریار آفریدی ،عاطف خان ،شوکت یوسفزئی ،شہرام ترکئی شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر محنت خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو بند اور امپورٹڈ حکومت کی رخصتی تک دھرنا دیاجائے گا،امپورٹڈ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پارٹی رہنماﺅں کے خلاف قائم جھوٹے وبے بنیاد مقدمات کی مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور پارٹی منظم کرنے کے لیے عمران خان نے بھی پارٹی عہدیداروں و یوتھ کے صوبائی صدور کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

اس اجلاس میں قانونی پہلو، ملک کی سیاسی صورتحال و دیگر اہم معاملات زیر غور آئیں گے جب کہ اسلام آباد کی جانب مارچ اور دیگر اہم معاملات پر سنیئر قیادت سے مشاورت ہو گی۔

Related Articles

Back to top button