پوپ فرانسیس کی سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت

 پوپ فرانسس نے سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے عمل کی مذمت کی کرتے ہوئے کہا کہ میں اس اقدام سے ناخوش ہوں اور بیزاری کا اظہار کرتا ہوں۔

ویٹی کن نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے روزنامہ ‘الاتحاد’ کو انٹرویو میں پوپ فرانسس نے سویڈن میں مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن کو جلائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انسانی بھائی چارے، رواداری اور اقدار کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔

پوپ فرانسیس نے مزید کہا کہ کسی بھی عقیدے کی مقدس کتاب اور اس کے ماننے والوں کا احترام کیا جانا چاہئے۔ اظہار رائے کی آزادی کو کبھی بھی دوسروں کو حقیر سمجھنے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

پوپ فرانسیس نے قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے کے سویڈینی حکومت کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آزادیٔ اظہار رائے کے نام پر کسی کی تحقیر کی اجازت دینے کی بھی مذمت کی جانی چاہیے۔

Related Articles

Back to top button