پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 10کروڑ روپےکی پیشکش کی

مسلم لیگ ن کے ممبرپنجاب اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف اوراس کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کیلئے 10 کروڑکی پیشکش کی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوزسےگفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ ابھی میں حج سے آیا ہوں وہاں حمزہ شہباز کی کامیابی کےلیے بھی دعا کی، مجھ سے سعودی عرب میں بھی رابطے کی کوشش کی گئی، ائیرپورٹ پراترا تب بھی مجھے کالز آرہی تھیں۔

ن لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی نے کہا اس سے قبل بھی میرے جاننے والےکے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا، ان کو کہا گیا کہ 2 کروڑ آپ لیں، 10 کروڑ میں ایم پی اے سے ڈیل کرادیں۔

کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم کے چرچے

انہوں نے کہا 10ارب روپے بھی ہوں گے تو بھی اپنی پارٹی کے ساتھ ہوں، 22 جولائی کو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہوں گے۔

مولانا الیاس چنیوٹی ہارس ٹریڈنگ ویسے ہی ممنوع ہے، مجھےکہا گیا کہ آپ وہیں رہ جاؤ اور ابھی نہ آؤ، ہمارے اوپر عوام کا اعتماد ہے ہزاروں لوگوں نے ہمیں ووٹ ڈالے ہیں، ووٹ امانت ہے کوئی بھی لالچ ہوگا اپنا ووٹ حمزہ شہباز کو کاسٹ کروں گا۔

Related Articles

Back to top button