پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان، الیکشن کمیشن نے سیکورٹی مانگ لی

پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں ای سی پی کے دفاتر کے باہر مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کے اعلان کے پیش نظر صوبائی الیکشن کمیشنز اور ضلعی دفاتر کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفاتر کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کمیشن کی طرف سے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا جائیگا، اسی طرح صوبائی اور ضلعی دفاتر کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 26 اپریل کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا، تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی اور منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی۔

نئی حلقہ بندیوں کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشنر کے رویے کیخلاف 26 اپریل کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان سامنے آیا ہے، قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button