پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان، الیکشن کمیشن کے باہر سیکیورٹی سخت

پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، پولیس کے 600 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق ریڈ زون میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے دفعہ 144 نافذ ہے، سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج سے گریز کریں۔
پولیس کے مطابق پرامن احتجاج تمام شہری کا جمہوری حق ہے جس کا اسلام آباد پولیس احترام کرتی ہے، احتجاج ریڈ زون سے باہر، نیشنل پریس کلب یا ایف نائن پارک میں ریکارڈ کروایا جا سکتا ہے تاہم ریڈ زون کے اندر کسی بھی احتجاجی مظاہرے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

الیکشن کے اعلان تک اسلام آباد میں دھرنا دیں گے

اس سلسلہ میں عدالت عظمیٰ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات واضح ہیں، امن وامان میں خلل ڈالنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام آباد میں ریڈ زون کے اندر اور باہر اینٹی رائٹ فورس کے خصوصی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button