پی ٹی آئی ارکان کواستعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کرلیا

سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے اراکین کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق سپیکر نے پی ٹی آئی کے استعفے دینے والے ارکان کو طلب کیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردیے ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکرنے پی ٹی آئی اراکین کوتصدیق کیلئے 6 جون کو طلب کیا ہے اور استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ 10 جون تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تعداد 131 ہے اور روزانہ 30 مستعفی ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے جبکہ ہر رکن کیلئے 5 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

ملائیکا اروڑا کم عمرمردوں کی دیوانی کیوں ہیں؟

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، بعدازاں اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے ڈی سیل کردیے تھے۔

Related Articles

Back to top button