عمران سیلاب متاثرین کی امداد کے بجائے کنسرٹ کر رہےہیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چیئرمین عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے بجائے کنسرٹ کر رہے ہیں، جو بہت شرم کی بات ہے۔

ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےگجرات میں پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل میں کہا ملک کو اس وقت سیلاب کے باعث تاریخی تباہی کا سامنا ہے اور ایسے حالات میں عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے بجائے کنسرٹ کر رہے ہیں اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزراء اعلیٰ کنسرٹ آرگنائز کر رہے ہیں، جوانتہائی شرم کی بات ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے تباہی مچا رکھی ہے ، سیلاب سے چاروں صوبوں میں اب تک400 بچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 1200 جاں بحق 4 ہزار کے قریب زخمی ہیں ۔

جنوبی پنجاب کا تیسری مرتبہ سیلاب میں ڈوبنے کا خدشہ کیوں؟

اس کے علاوہ لوگوں کے مویشی ، گھر اور املاک سیلاب میں بہہ گئیں، سیلاب کے باعث 5000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ 243 پل تباہ ہو گئے، 33ملین سے زائد آبادی متاثر جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے، سندھ کا 90 فیصد اور ملک کی کل فصلوں کا 45 فیصد حصہ زیر آب ہے جبکہ ابتدائی تخمینوں میں تقریباً 10 ارب امریکی ڈالر کے نقصانات سامنے آئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button