70 فیصد ملک پرحکمرانی کرنیوالاعمران ہمیں گالیاں دیتا ہے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ملک میں 75 فیصد حکومت عمران خان کی ہے اوریہ شخص گالیاں اورطعنے ہمیں دیتا ہے۔

سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں سیلابی صورتحال بے قابو ہے، دعا ہے اس پر قابو پا لیا جائے،قدرت کی طرف سے جو آزمائش ہے وہ تو ہے ہی، اس میں ہمارا اپنا بھی قصور ہے، لوگوں نے آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کر رکھی تھیں، رشوت دے کر گھر اور ہوٹلز تعمیر کیے گئے، کسی نے درست کہا کہ قدرت نے اپنی گزر گاہوں کو انسانوں سے واگزار کرا لیا ہے۔

انہوں نے کہا خلیج سے امداد آنا شروع ہو گئی ہے، دیگر ممالک بھی امداد بھیج رہے ہیں۔

جبری گمشدگیوں میں ملوث ملزمان کی سزا موخر

خواجہ آصف چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان روز اپنا بیانیہ بدلتے ہیں، ملک میں 75 فیصد حکوت عمران خان کی ہے، ہمیں 24 میل حکومت کا طعنہ دیتا ہے، گالیاں دیتا ہے تو دیتا رہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تباہی آئی ہوئی ہے لیکن عمران خان کو جلوسوں کی پڑی ہے۔

Related Articles

Back to top button