پی ٹی آئی والےاکثریت دکھائیں ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے اکثریت دکھائیں تو ہم بڑے شوق سے اپوزیشن میں بیٹھیں گے، اگر حکومت نہیں بناسکتے تو دوسری جماعتیں باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شر یف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  پی پی سے پاور شیئرنگ کے سوال پر جواب میں کہا کہ مجھے کوئی ٹرم نہیں چاہیے صرف پاکستان کی خوشحالی چاہیے۔ عام انتخابات کےبعد الیکشن کمیشن پر بہت الزامات لگائے گئے ہیں، دھاندلی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں 2018 میں جعلی الیکشنز کے ذریعے ہرایا گیا لیکن ہم نے کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، اب الیکشن کے رزلٹ آچکے ہیں، (ن) لیگ نمبر ون سیاسی جماعت ہے، پیپلز پارٹی دوسری سیاسی جماعت ہے، اب اگلا مرحلہ شروع ہونا ہے، پارلیمان میں اب سارا عمل ہوگا۔

Related Articles

Back to top button