منحرف اراکین کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرانے کا اعلان

پی ٹی آئی نے اپنے منحرف اراکین کی نااہلی کے لیے ریفرنس جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملکی سیاست میں مداخلت ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں آئین کے درس دیئے جا رہے ہیں ، پتہ نہیں کون سی شق کی خلاف ورزی کی ، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ پیسے خرچ کرکے ایم این ایز خریدے جائیں ، ایک ایم این اے نے کہا کہ 23 کروڑ روپے سے میری زندگی اچھی گزر جائے گی ، 20 منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس سپیکر آفس میں جمع کروائیں گے۔
آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی پٹشن عدالت میں زیرسماعت ہے، عوام کو فیصلہ کرنے دینا چاہئے کیونکہ نئے انتخابات ہی موجودہ صورتحال کا حل ہے ، ہمارا بیانیہ قوم نے مان لیا ، ہمارے لیے کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی غیر مقبول ہوئی ہے ، نئے انتخابات سے ڈر کیوں رہے ہیں ؟ عوام جس جماعت کو بھی ووٹ دے اسے تسلیم کرنا چاہئے۔

قومی اسمبلی کے بعدپنجاب اسمبلی بھی توڑے جانے کا امکان

اسد عمر نے کہا کہ ایاز صادق کو اسپیکر کی کرسی کا احترام کرنا چاہئے، خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا ، منحرف اراکین قومی اسمبلی کو وضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا ، وزیراعظم نے منحرف ارکان کے موصول ہونے والے جوابات نامعقول قرار دے کر مسترد کر دیئے اور ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

اسد عمر نے بتایا کہ ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی، ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اراکین کیخلاف دستاویزی ثبوت بھی ریفرنسز کے ساتھ بھجوائے جائیں گے ، ریفرنس آرٹیکل 63 اے ون کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے جارہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button