ابے چل جھوٹے، دو نوالے سے زیادہ کھاتا نہیں

معروف اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید ایک دوسرے کے بہت قریبی دوست ہیں دونوں نے مقبول ہونے والے ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ میں اکٹھے کام کیا تھا اور شاید اس ڈرامے کے بعد سے ان دونوں کی دوستی اور بھی گہری ہوگئی۔
دونوں اداکار اکثر و بیشتر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مزاحیہ تبصرے بھی کرتے نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں عدنان صدیقی کسی ڈھابے پر موجود ہیں اور ان کے سامنے بہت سے پکوان جیسے پراٹھا، قیمہ اور دال وغیرہ موجود ہے۔ عدنان صدیقی نے بتایا کہ ان کے سامنے مزیدار پکوان رکھا ہے اور وہ یہ سب ختم کردیں گے۔ انہوں نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ میاں جی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جہاں کی اصلی گھی سے دیے تڑکے کی دال بہت مشہور ہے۔


اس ویڈیو پر اداکار کے کئی مداحوں نے کمنٹس کیے لیکن سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ایک کمنٹ بنا جو کسی اور کا نہیں بلکہ ہمایوں سعید کا تھا۔ انہوں نے عدنان صدیقی کا مذاق اڑاتے ہوئے ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ ‘ابے چل جھوٹے، دو نوالے سے زیادہ کھاتا نہیں تو، ہمیں دکھاؤ، تاکہ ہم کھائیں اور موٹے ہوجائیں’۔
خیال رہے کہ ‘میرے پاس تم ہو’ پہلا ڈراما نہیں تھا جس میں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے ایک ساتھ کام کیا۔
اس سے قبل یہ دونوں اداکار ‘مہندی’، ‘محبت روٹھ جائے تو’ اور ‘عشق جنون دیوانگی’ جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button