نئے فلسطینی وزیراعظم کی تقرری،حماس کی محمود عباس پرتنقید

حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی جانب سے  یکطرفہ طور پر اپنے مشیر اور کاروباری شخصیت کی بطور  وزیراعظم تقرری کو مسترد کردیا ہے۔

اپنے بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ صدر محمود عباس کی جانب سے وزیراعظم کی تقرری کا فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا گیا ہے اور اس معاملے پر ان سے کسی قسم کا مشورہ نہیں کیا گیا۔

حماس نے کہا کہ حال ہی میں فلسطین کے سیاسی کاز کو کمزور کرنے والی فتح اور حماس دیرینہ تقسیم کے خاتمے کیلئے ماسکو میں ہونے والی ایک میٹنگ میں فتح کے محمود عباس بھی شریک تھے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی مشورہ یا بات چیت نہیں کی۔

اپنے بیان میں حماس نے مزید کہا کہ ہم ایسے رویے کو یکسر مسترد کرتے ہیں جس نے ہمارے لوگوں اور قومی کاز کو نقصان پہنچایا اور مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button