الیکشن اسمبلیوں کی مدت پوری ہونےپر ہوں گے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ الیکشن 14 مئی کو نہیں اسمبلیوں کی مدت پوری ہونےکے بعد ہوں گے۔ فتنہ 2014 سے ملک میں افراتفری پھیلانےکی کوشش کر رہا ہے،جب یہ حکومت میں تھے تب بھی یہ سڑکوں پر تھے، اب جب یہ سڑکوں پر آئیں گے تو ان کا حال پہلے سے مختلف ہوگا۔یہ ممی ڈیڈی کلچرکے لوگ ہیں، سوشل میڈیا پر ہی احتجاج کرسکتے ہیں، یہ لوگ 6 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہوں گے، 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، باقی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونےکے بعد اکتوبر میں الیکشن ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے فیصلہ کیا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہونےکی کچھ وجوہات ہیں۔