سینیٹ میں صدر علوی کے مواخذے کیلئے قرارداد جمع

مسلم لیگ ن کی سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر صدر مملکت عارف علوی کے مواخذاے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کر دی۔

قرار داد مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، فواد چوہدری کو آئین شکن قرار دیا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، صدر مملکت عارف علوی، قاسم سوری کے آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے اور صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

عمران خان کا گالی اور نفرت کا دھندہ کتنا کامیاب ہے؟

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ازخود نوٹس کے تفصیلی فیصلے پر جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے اضافی نوٹ لکھا جس میں ان کا کہنا ہےکہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صدر اور وزیراعظم نے 3 اپریل کو آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی، اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے صدر اور وزیراعظم کی اسمبلیاں تحلیل کرنے تک کی کارروائی عدم اعتماد ناکام کرنے کیلئے تھی۔

جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے اضافی نوٹ میں کہاہے کہ اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور صدر، وزیراعظم کی اسمبلیاں تحلیل کی کارروائی سے عوام کی نمائندگی کا حق متاثر ہوا، آرٹیکل 5 کے تحت آئین پاکستان کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کی کارروائی کا راستہ موجود ہے۔

عدالت عظمیٰ کے جسٹس مظہر عالم کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹیرین فیصلہ کریں کہ آرٹیکل 6 کی کارروائی پر عمل کرا کرمستقبل میں ایسی صورتحال کیلئے دروازہ کھلا چھوڑنا ہے یا بند کرنا ہے۔

Related Articles

Back to top button