سیاسی بدروحوں کے علاج کی ذمہ داری مجھ خاکسار کو ملی ہے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ذمہ داری مجھ خاکسار کو دی ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے کا بیان دینے والا ’’خونی فساد‘‘ میں دم دبا کر بھاگ گیا،پنڈی کے شیطان کا ’’خونی‘‘ مارچ ’’بادی‘‘ میں تبدیل ہوچکا ہے۔

آسمانی دیوتا بن جانے والے عمران کو زمین پر کیسے اتارا گیا؟

انکا کہناتھا مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں جبکہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔

راناثنا اللہ نے کہا باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے، باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہی۔

Related Articles

Back to top button