سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان غیر قانونی قراردے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے سیف سٹی اتھارٹی کےکیمروں کے ذریعے کیے جانیوالے ٹریفک چالان کو غیر قانونی قراردے دیا ہے۔

عدالت عالیہ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر فیصلہ سنایا،ان درخواستوں میں سیف سٹی کی جانب سے ای چالان کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان کے خلاف تمام درخواستیں منظور کرلیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے حکم دیا کہ لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے گاڑیوں کے ای چالان غیر قانونی ہیں۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیمروں سے ای چالان کیے جا رہے ہیں،بغیر قانون سازی گاڑیوں کے ای چالان نہیں کیے جاسکتے۔

شہبازشریف کو روسی صدرکی مبارکباد

عدالت میں درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ای چالان غیر قانونی طور پر کیے جا رہے ہیں، سیف سٹی اتھارٹی کو کیمروں کے ذریعے چالان کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں، وکیل نے استدعا کیا کہ سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے ای چالان کرنے کا اقدام کلعدم قرار دیا جائے۔

Related Articles

Back to top button