سکیورٹی فورسز کا  آپریشن،3دہشتگرد ہلاک ،سرنگ دھماکے میں فوجی جوان شہید

سکیورٹی فورسزکا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی اور جنوبی و زیرستان  میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے گریوم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی  میں پہلی کارروائی  کے دوران 2دہشت گرد ہلاک ہوئے ،جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں فورسز کی دوسری کارروائی میں ایک اور دہشت گرد ماراگیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود برآمد ہوا۔ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گریوم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی جوان شہید ہوگیا۔شہید ہونیوالے 26سالہ سپاہی شہبازکاتعلق ضلع راولپنڈی سے تھا ۔علاقے میں موجود مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ۔سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ہیں۔

Related Articles

Back to top button