ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر نیب سے رپورٹ طلب

سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے ویڈیو سکینڈل معاملے پر قومی احتساب بیورو سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

متاثرہ خاتون نے مبینہ طور پر چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان کو خط لکھ کر سابق چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران کے دوست جاوید آفریدی کا اربوں کا کرپشن سکینڈل

خاتون کی جانب سے چیئرمین پی اے سی نور عالم کو خط لکھا گیا خط میڈیا کو بھی جاری کردیا گیا۔نور عالم نے خط کی کاپی ممبران پبلک اکاونٹس کمیٹی کو دے کر جاوید اقبال اور مذکورہ خاتون کو پی اے سی میں بلانے کا عندیہ دیدیا۔

اس حوالے سے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ کوئی اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا تو جواب بھی دینا ہوگا، خاتون کی شکایت پر احتساب بيورو سے رپورٹ طلب کی ہے، ويڈيوز ميں نے ديکھی بھی ہيں،اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچايا جائے گا۔

نور عالم نے کہا الزام لگانے والے کو ثبوت لانا پڑيں گے جبکہ سابق چيئرمين نیب اور خاتون کو اپنی بات کہنے کا پورا موقع ديا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button