فواد سمیت4پی ٹی آئی ارکان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا

صوبائی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سمیت 4 اراکین اسمبلی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عطا تارڑ نے اراکین پنجاب اسمبلی شہاب الدین خان، عامر عنایت اور غضنفر عباس کو نوٹس ارسال کیا۔ عطا تارڑ نے سابق وفاقی وزیر اور ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کو بھی نوٹس بھیج دیا۔

عطاتارڑ کی جانب سے بھجوائے گئےنوٹس میں کہا گیا کہ اراکین اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر نے عطا تارڑ پر اراکین کو خریدنے کا الزام لگایا، صوبائی وزیر نے کبھی بھی کسی رکن کو خریدنے کی کوشش نہیں کی۔

پاکستانی اسٹیبلشمنٹ مکافات عمل کا شکار کیسے ہوئی؟

نوٹس کے مطابق جھوٹا بیان حلفی پریس کانفرنس میں دکھایا گیا۔

یاد رہے کہ کل 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونے جا رہا ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے ایک دوسرے پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگائے ہیں.

Related Articles

Back to top button