شہبا زگل نے عمران کا سکرپٹڈسازشی بیانیہARY پرپڑھا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے شہبا زگل نے عمران کا سکرپٹڈ سازشی بیانیہ ARY پڑھا، ایک پورا سکرپٹ تھا جو عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں بنایا گیا تھا،شہباز گل کو پولیس نے گرفتار کیا،تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ ایک مجسٹڑیٹ کی طرف سے درج کرایا گیا ہے۔ عمران اور فواد کو یقین دلاتا ہوں کہ شہبا ز گل کے ساتھ قانون کے مطابق تعاون کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا فواد چوہدری اور شہباز گل کے ذریعے سازشی بیانیے کو آگے بڑھایا گیا، شہبازگل نے ایسے جملے دہرائے اس کودہرانا بھی قومی مفاد میں نہیں،ادارےکے اندر بغاوت کرانے کی کوشش کی گئی، شہباز گل اور نجی ٹی وی کے پیچھے کون ہے اس کی انکوائری ہونا ہے،چاہتا تو شہباز گل کی گاڑی سے 15 کے بجائے24 کلو ہیرئین برآمد ہو سکتی تھی،لیکن ہم ایسا نہیں کرینگے ، عمران اور فواد کو یقین دلاتا ہوں کہ شہبا ز گل کے ساتھ قانون کے مطابق تعاون کیا جائے گا۔صبح عدالت میں تمام ثبوت پیش کریں گے،عدالت فیصلہ کرے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا پی ٹی آئی توشہ خانہ ریفرنس، فنڈنگ کیس میں بری طرح پھنس گئی تھی، اطلاعات کے مطابق ایک نجی چینل کے ساتھ مل کر باقاعدہ سازش کی گئی۔ ان چیزوں سے دھیان ہٹانے کے لیے ایک بیانیہ بنایا گیا، یہ بیانیہ باقاعدہ عمران خان کی زیرصدارت بنایا گیا، ایک چینل کی انتظامیہ کوباقاعدہ اس سازش میں شامل کیا گیا، فوادچودھری، شہبازگل کے ذمہ یہ بیانیا جاری کرنے کی ذمہ داری لگائی گئی، شہبازگل نے ایسے جملے دہرائے اس کودہرانا بھی قومی مفاد میں نہیں۔ڈیوٹی فواد چوہدری کی بھی لگائی گئی تھی مگر وہ سمجھدار تھا،شہباز گل کو آگے کر دیا۔

آئی ایم ایف سے ڈیل میں تاخیر نے روپے کی کمر توڑ دی

انہوں نے کہاشیخ رشید چلا ہوا کارتوس ہے اس کو گرفتار کرنے کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں ،پنجاب پولیس کے آنے کی بات کی ابھی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

وزیر داخلہ نے کہا یکم سے 9 ویں محرم کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش رہے، سکیورٹی اداروں نے امن وامان یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا، محرم کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا، اس دوران 24 ہزار فوجی جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔

Related Articles

Back to top button