شہباز شریف کی بیٹی، داماد اشتہاری قرار، وارنٹ جاری

احتساب عدالت لاہور نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، ایرا اور سرکاری محکموں کے فنڈز کی خورد برد کے کیس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیئے۔

احتساب عدالت نے رابعہ عمران اور عمران یوسف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور دونوں ملزموں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

احتساب عدالت کے مطابق ملزموں کو اشتہاری قرار دینے سے پہلے پیشی کے لیے 30 روز کی حتمی مہلت دی گئی لیکن شہباز شریف کی بیٹی اور داماد نے عدالتی رعایت سے فائدہ نہیں اٹھایا لہٰذا دونوں ملزموں کی گرفتاری اور عدالت پیشی تک وارنٹ گرفتاری قائم رہیں گے۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار

تاہم احتساب عدالت میں رابعہ عمران اور عمران یوسف سمیت دیگر ملزموں کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا جس میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button