شہباز شریف نے 23ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھالیا

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ملک 23 وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا۔

نومنتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔صدر مملکت طبیعت کی خرابی کے باعث رخصت پر چلے گئے اور شہباز شریف سے حلف قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے لیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےشہباز شریف کو مبارکباد دی.

تقریب حلف برداری میں مریم نواز، حمزہ شہباز،آصف زرداری ، بلاول بھٹو،مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

پاکستان کے 23 وزیر اعظم منتخب ہو نے پر عالمی رہنمائوں نے شہباز شریف کو مبارکباد دی.پڑوسی ملک بھارت کے وزیر اعظم مودی اور ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ادوان نے مبارکباد دی ہے.

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے استعفوں اور وزیر اعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف 174 ووٹ لے کر وزیر اعظم پاکستان منتخب ہو گئے۔ اور سیکریٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کا وزیراعظم کی حیثیت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

شہباز شریف وزیراعظم پاکستان منتخب ہوگئے

یہ بھی یاد رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی خرابی صحت کی وجہ سے چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔ صدراتی ترجمان کے مطابق صدر نے بے چینی کی شکایت کی جس کے بعد ڈاکٹر نے ان کا مکمل معائنہ کیا اور انہیں چند دن آرام کرنے کا مشورہ دیا۔

صدر کے رخصت پر جانے کے بعد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بن جائیں گے اور وہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیں گے

Related Articles

Back to top button