چیزوں کی شناخت کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی ماڈل تیار

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو بغیر کسی تربیت کے تصاویر اور ویڈیوز میں موجود اشیا کو آسانی سے پہچان سکتا ہے۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا اب تک کا سب سے بڑا ماڈل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ اے آئی ماڈل تصاویر اور ویڈیوز میں موجود اشیا کو پہچان سکتا ہے اور اسے کسی قسم کے تربیتی ڈیٹا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ویڈیو یا تصویر میں مختلف اشیا کو سلیکٹ کرنے یا ٹیکسٹ پرومٹس کے ذریعے آپ اے آئی ماڈل سے چیزوں کو شناخت کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button