شوکت عزیز صدیقی کیس،فیض حمید، بریگیڈیئر(ر)عرفان رامے کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید، بریگیڈیئر ریٹائرڈ عرفان رامے کو نوٹس جاری کردیا۔ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کانسی اور سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔کیس کی سماعت براہ راست نشر کی گئی۔
عدالت نے حکمنامے میں لکھا ہے کہ تین افراد جنہیں شوکت عزیز صدیقی نے فریقین بنایا تھا ان کا براہ راست تعلق نہیں۔ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، سابق بریگیڈیئر (ر) طاہر وفائی، بریگیڈیئر فیصل مروت کو نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔
سپریم کورٹ میں معزول جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت خان بینچ کا حصہ تھے۔
شوکت صدیقی کی برطرفی سے متعلق سماعت براہ راست دکھائی گئی، سماعت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ، یوٹیوب پر براہ راست نشر کی گئی۔

Related Articles

Back to top button