سپریم کورٹ نے عمران کا جھوٹ ، پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتمادسے متعلق سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہعمران خان کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں انکا کہنا تھا عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیاہے۔

عزت کا راستہ یہی ہے منحرف رکن مستعفی ہو کر گھر جائے

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئےکہاعمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لئےجھوٹ گھڑا، وہ انتہائی قابل شرم ہے، سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ایک تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے والے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے 3 اپریل کو متنازع فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے اپنے فیصلے کی وجوہات کی وضاحت کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button