آئی ایم ایف کا بجلی صارفین کو ریلیف دینے سے انکار

پاکستانی حکومت کی درخواست کو رد کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے بجلی صارفین کو کسی قسم کے ریلیف دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پلان میں بتایا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب روپے سے کم کا اثر پڑے گا، آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے 15 ارب روپے سے زائد کا اثر بتایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان بھی مانگ لیا، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ پلان شیئر کیا جانا ہے جس کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، نیا پلان شیئر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ دوبارہ بات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے بجٹ سے آؤٹ نہ ہونے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے، بلوں کو 4 ماہ  میں وصول کرنے کے لیے بھی آئی ایم ایف سے درخواست کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق بلوں کی اقساط میں وصولی کے پلان پر آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button